10:51 am
پاکستان میں آئے سینکڑوں ہندو یاتری سیلابی ریلے کی زد میں آگئے ،پاک فوج مدد کیلئے پہنچ گئی

پاکستان میں آئے سینکڑوں ہندو یاتری سیلابی ریلے کی زد میں آگئے ،پاک فوج مدد کیلئے پہنچ گئی

10:51 am

کچھی(نیوز ڈیسک ) ہفتے کے روز 150 ہندو یاتری جو اپنا تہوار منانے ہری سرمندر گئے تھے ضلع کچھی کے علاقے جھل مگسی کے پہاڑی علاقے میں ایک سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ریسکیو کر لیا ہے۔
سیلابی ریلے میں پھسنے والے یاتریوں میں سے 1 یاتری کی ڈوبنے کے باعث موت واقعہ ہو گئی تھی۔ہفتہ کو روز وزیراعلیٰ بلوچستان جمال کمال نے نصیر آباد ڈویژن کے کمشنر اورضلع کچھی کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ لیویز، پولیس اور ریسکیو ذرائع کی مدد سے یاتریوں کی مدد کی جائے اور ہندو برادری سے رابطہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے وزارتِ داخلہ کو بھی درخواست کی تھی کہ فوج کو ذریعے یاتریوں کی مدد کی جائے اور انہوں نے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر بھی فوراََ موقعہ پر روانہ کیے تھے اور انہوں نے ہدایت کی تھی کہ ہندو یاتریوں کو باحفاظت واپس لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جس کے بعد پاک فوج نے آپریشن کرتے ہوئے ہندو یاتریوں کو باحفاظت سیلابی ریلے سے نکال کر کیمپوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد اور دوسری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں