04:03 pm
کوئٹہ میں ہونے والے خوش آشام دھماکے کے حملہ آور بارے دھماکے دار رپورٹ

کوئٹہ میں ہونے والے خوش آشام دھماکے کے حملہ آور بارے دھماکے دار رپورٹ

04:03 pm

کوئٹہ (آئی این پی ) ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے گئے۔کا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )کے حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این کے لیے بھجوائے گئے ہیں
جب کہ اس کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائیگی۔یاد رہے کہ جمعہ کو ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار اور 2 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب ہزار گنجی واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، گزشتہ 40 گھنٹوں سے جاری دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ حکومت مثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے اور ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔

تازہ ترین خبریں