05:34 am
سکھر، ڈیزل بھرے ٹینکرکوآگ لگ گئی،موٹروے پولیس نے بڑے نقصان سے بچا لیا

سکھر، ڈیزل بھرے ٹینکرکوآگ لگ گئی،موٹروے پولیس نے بڑے نقصان سے بچا لیا

05:34 am

تین کالم سکھر، ڈیزل بھرے ٹینکرکوآگ لگ گئی،موٹروے پولیس نے بڑے نقصان سے بچا لیا ٹائروں کو آگ لگ گئی تھی،دو کلومیٹر دونوں اطراف سے روڈ کو بند کرکے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا،فائربریگیڈعملہ بھی موقع پرپہنچ گیا آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کی جانب سے کارکردگی کی تعریف ،چندروزقبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا سکھر(نمائندہ اوصاف ) موٹر وے پولیس بیٹ کرم آباد نے علاقے کو ممکنہ بڑی تباہی اور سانحے سے بچالیا، ببرلوتھانہ کی حدود نیشنل ہائی وے پر 40 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موٹر وے پولیس کے افسران نے اپنی جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ببرلو کی حدود نیشنل ہائی وے پر شمس فلنگ اسٹیشن کے سامنے کراچی سے پنجاب جانے والے آئل ٹینکر TLB406 جس میں چالیس ہزار لیٹر ڈیزل بھرا ہوا ہے اور جس کے ٹائروں میں آگ لگی ہے، جس کو فوری طور پر موٹر وے پولیس کی مدد کی ضرورت ہے۔وٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی قمر شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر مذکورہ مقام کو دو کلومیٹر دونوں اطراف سے روڈ کو بند کرکے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، جبکہ ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی خود کرتے رہے، ریسکیو آپریشن کے دوران مقامی آبادی اور آنے جانے والے لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رکھا گیا، اس دوران پانی، مٹی اور فائر ایکسٹنگشر سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی جس میں ٹیم کو بڑی حد تک کامیابی بھی ملی، فائر برگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈیزل سے بھرے آئل ٹینکر میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس پر ریسکیو اداروں نے بڑی مشکل سے قابو پایا تھا اور آئل ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔دوسری جانب آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم نے ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی موٹر وے پولیس کی ٹیم کی بروقت امدادی کاروائی کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو پانے پر ان کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے تمام افسران کو شاباشی کا پیغام دیا ہے۔ ٹینکرآگ

تازہ ترین خبریں