05:34 am
وزیر اعظم سے مستفی ہونےکا مطالبہ، قراردا پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیر اعظم سے مستفی ہونےکا مطالبہ، قراردا پنجاب اسمبلی میں جمع

05:34 am

وزیر اعظم سے مستفی ہونےکا مطالبہ، قراردا پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی لاہور(سیاسی رپورٹر) وزیراعظم عمران خاں سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خاں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہادی تنظیمیں 80 کی دہائی میں فوج نے بنائیں۔وزیراعظم نے جہادی تنظیمیں بنانے کا الزام براہ راست فوج پر عائد کیا ہے۔وزیراعظم کے بیان سے ریاستی بیانیے کی مکمل نفی ہوتی ہے،ان کے اس بیان کی عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ایک جانب پاک فوج دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہی ہے، وزیراعظم پاک فوج کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔وزیراعظم عمران کے بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،سلیکڈڈ وزیراعظم نے عالمی برداری میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی ہے،لہٰذا وہ ملک اہم اور ایڈمنسٹریٹو عہدے پر رہنے کے قابل نہیں رہے، یہ عہدہ انتہائی ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔جس کی وجہ سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سلیکڈڈ وزیراعظم عمران خاں اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہوں۔ قرارداد

تازہ ترین خبریں