05:34 am
لکی مروت  پولیس نے تخریب کاری کا  منصوبہ ناکام بنا دیا

لکی مروت  پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

05:34 am

لکی مروت ( نمائندہ اوصاف )لکی مروت  پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سرچ آپریشن کے دوران تھانہ غزنی خیل کے علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں کھیتوں میں زیر زمین خودکش جیکٹ،  اسلحہ و بارودی مواد برآمدکرلیا ،کاروائی میں خودکش جیکٹ، 2 پلیٹ وزن 4/4  کلو، پریما کارڈ کے ٹکڑے، 3 عدد بیٹری، 15 عدد بیٹری سیل،03 عدد لیٹ پیس، 03 تین عدد SMG میگزین، 01  عدد ہینڈ گرنیڈ،01 عدد مارٹر گولہ، 02 عدد بنڈولیر، 01 عدد چیک اپ کرنٹ میٹر، تین عدد بتیاں  برآمدکر لئے گئے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے ایس ڈی پی او لکی انعام اللہ خان گنڈاپور کے زیر نگرانی ایس ایچ او غزنی خیل پولیس پارٹی، بم ڈسپوزل سکواڈ، سنیپ چیکنگ سکوا ڈ اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر وہاں پر کھیتوں  میں چھپایا گیا بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا ۔ تخریب کاری منصوبہ

تازہ ترین خبریں