05:35 am
کابل ، دستی بم دھماکے، ایک شخص  جاں  بحق،6  زخمی

کابل ، دستی بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق،6 زخمی

05:35 am

کابل(نیوزایجنسی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دستی بم دھماکوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دو دستی بموں سے دھماکے کیے گئے ہیں۔ دھماکے ڈسٹرکٹ نائن میں کیے گئے اور ان کا نشانہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔افغانستان کی وزارت داخلہ نے پولیس چیف کے حوالے سے کہا ہے کہ دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والوں میں تین سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں۔ کابل دھماکہ

تازہ ترین خبریں