05:35 am
چارسدہ،تنگی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،تھڑے مسمار

چارسدہ،تنگی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،تھڑے مسمار

05:35 am

چارسدہ (تحصیل رپورٹر)صوبائی اور ضلعی حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تنگی اور ٹی او آر اقبال حسین کی نگرانی میں ٹی ایم اے انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری نے تنگی چارسدہ روڈ پر تجاوزات ہٹا کر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دی۔ آپریشن کے دوران دوکانوں کے سامنے تجاوزات اور غیر قانونی تھڑے ہٹا دیئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دوسرے انسانوں کو بھی سہولت دیں اور اُن کے لئے رُکاوٹیں کھڑی نا کریں اور جتنا ہوسکے انسان دوست ماحول بنائیں۔ تجاوزات آپریشن

تازہ ترین خبریں