05:35 am
حمزہ سے ملاقات ہوئی نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے،مونس الٰہی

حمزہ سے ملاقات ہوئی نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے،مونس الٰہی

05:35 am

حمزہ سے ملاقات ہوئی نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے،مونس الٰہی پرویزالٰہی کو بھی وزیراعلیٰ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں،رہنما مسلم لیگ لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف سے ملاقات اور ن لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ باتیں خود میرے لیے حیران کن ہیں، میری حمزہ شہباز سے نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی ضرورت یا خواہش ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ جہاں تک میرے والد محترم چودھری پرویزالٰہی کا تعلق ہے انہیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم اور ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی اور ان کے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔ مونس الٰہی

تازہ ترین خبریں