05:35 am
عوام تعاون کریں جرائم کو جڑ سے ختم کردینگے، ڈی پی او کوہاٹ

عوام تعاون کریں جرائم کو جڑ سے ختم کردینگے، ڈی پی او کوہاٹ

05:35 am

کوہاٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے لوگوں کے معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تھانہ محمد ریاض شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔عوامی مسائل وشکایات کے ازالے کیلئے منعقد ہونیوالی اس کھلی کچہری میں اے ایس پی صدر سرکل محمد نبیل کھوکھر ،ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر آصف محمود، منتخب بلدیاتی نمائندوں،علاقہ عمائدین،پبلک لیزان کمیٹیوں کے ارکان،ملکان و مشران ،گائوں کے اکابرین اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کھلی کچہری میں علاقائی مسائل کھل کر بیان کرتے ہوئے علاقہ عمائدین نے ہوائی فائرنگ ومنشیات اوردیگر معاشرتی جرائم کے بہتر سد باب کیلئے پولیس عوام کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔کھلی کچہری کے دوران علاقائی امن اور انسداد جرائم کے عوامل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس عوام کے مابین مربوط تعاون یقینی بنانے کیلئے مقامی سطح پر پبلک لیزان کمیٹیوں کو مزید متحرک وفعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔کھلی کچہری میں شریک مختلف علاقوں کے عمائدین نے دیگر انتظامی محکموں سے وابستہ مسائل بھی پولیس حکام کے سامنے پیش کئے ۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا کہ شرکاء کی طرف سے سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے اور پولیس کیساتھ وابستہ تمام امور میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیااور بعض پیش کردہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں کی اطلاع انکے ذاتی موبائل فون نمبر 0346-1119615پر واٹس اپ یاٹیکسٹ میسج کے ذریعے کسی بھی وقت دے سکتے ہیں ۔ ڈی پی او کوہاٹ

تازہ ترین خبریں