05:35 am
فاٹا  الائنس اور قبائلستان تحفظ مومنٹ کا ملین مارچ میں شرکت کا اعلان

فاٹا الائنس اور قبائلستان تحفظ مومنٹ کا ملین مارچ میں شرکت کا اعلان

05:35 am

لنڈی کوتل (نمائندہ اوصاف) فاٹا گرینڈ الائنس اور قبائلستان تحفظ مومنٹ نے جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام 21اپر یل تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور شر کت کا علان کر دیا فاٹا گرینڈ الائنس کے ملک صلاح الدین آفریدی ملک اسرارآفریدی ،ملک ظاہر شاہ آفریدی قبائلستان تحفظ مومنٹ کے رہنماء سردار اصغر نے مو جودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتر ہوئے کہا کہ مو جودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے میں ناکا م رہے انہو ں نے کہا کہ فاٹا انضما م کو پہلے ہی دن سے مسترد کیا تھا اس لئے پختونخوا حکومت قبائلی علاقوں میں عمل دخل بند کر دیں اور خاصہ دار اور لیویز کے ساتھ مذاق بھی بند کر دیں انہوں نے جو خاصہ دار فورس کے ساتھ شولڈر پروموشن کا ڈرامہ رچایہ وہ قابل افسوس ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی علاقوں کی معدنیا ت اور پاک افغان شاہر اہ پر نظریں جما رکھیں ہیں حقیقی معنوں میں قبائلی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اگر مخلص ہیں تو 110ارب روپے قبائلی علاقوں میں خر چ کر یں حکومت صرف وعدے کر تے ہیں عملی اقدامات نہیں کر تے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طر ف پان سال تک قبائلی اضلاع کو ٹیکس سے مثتثنی قرار دے رہے ہیں تو دوسری طر ف جمرود شاکس میںکریش مشینوں پر ٹیکس لگانے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں قبائلستنا ن تحفط مومنٹ کے رہنماء سردار اصغر نے کہا کہ علیحدہ صوبے کیلئے تحریک جا ری رکھیں گے قبائلی ضلاع میں جلسے منعقد کئے ہیں اب قبائلی عوام کو سمجھ آرہی ہیں کہ حکومت نے انضمام کے نام پر دھوکہ دیا کیونکہ انہوں نے انضمام سے پہلے کہا تھا کہ پولیس کو پانچ سال بعد قبائلی اضلاع میں تعینات کر یں لیکن انہوں نے پولیس دی پی او کو پہلے تعینات کیا اور تر قی کا ایک کام بھی نہیں کیا۔ فاٹا الائنس

تازہ ترین خبریں