05:36 am
 ملاکنڈ عوامی تحریک   کا  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ملاکنڈ عوامی تحریک کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

05:36 am

سخاکوٹ (نمائندہ اوصاف) ملاکنڈ عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ پسے ہوئے طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ان کے حقوق کا جنگ لڑیں گے ۔ 30فیصد سرمایہ دار 70فیصد لوگوں پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔لوئر اور آپر پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے بھیج کرغریب عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرینگے ۔۔ ان خیالات کا اظہارملاکنڈ عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے چیئرمین شہزادہ خرم سیدباچہ نے سخاکوٹ پلوٹل میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے حاجی فضل سبحان ، شاد محمد خان ، زر حیات ، ویلج کونسل جبن کے ناظم آمیر کمال ، نائب ناظم آمیر خان ، حاجی خوشحال خان ، الحاج سید محمد ،فضل ہادی ، مزمل کاکا اور ملک زیور شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ ملاکنڈ عوامی تحریک

تازہ ترین خبریں