05:36 am
بولان، پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 150 سے زائد ہندو یاتریوں کو   نکال لیا

بولان، پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 150 سے زائد ہندو یاتریوں کو نکال لیا

05:36 am

بولان،کوئٹہ (نیوز ایجنسی) بولان کے پہاڑی سلسلے میں سیلاب میں پھنسنے والے ڈیڑھ سو سے زائد ہندو یاتریوں کو ریسکیو کر لیا گیا،صوبائی مشیر دنیش کمار نے کہا ہے کہ تمام افراد کو پی ڈی ایم اے کیمپ منتقل کردیا گیا۔مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے ہندو یاتری شدید بارش کے بعد دو روز سے بولان کے پہاڑی سلسلوں میں سیلابی ریلے کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔اقلیتی رکن اسمبلی دنیش کمارنے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام یاتری خیریت سے ہیں۔خراب موسم کے باعث گزشتہ روز ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا تھا،پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں بحفاظت واپس لایا گیا۔ریسکیو کیے جانے والے ہندو یاتریوں کا تعلق بلوچستان اور سندھ سے ہے جو پہاڑی مقام شوران سے آگے ہری سر دیوتا مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے، شوران کے مقام سے مندر تک اونٹوں کے ذریعے پہنچنے میں 7 گھنٹے لگتے ہیں۔ د ریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہندو یاتریوں کی باحفاظت واپسی پر اظہار اطمینان کیا ہے اور ہندو یاتریوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے پر پاک فوج ، ایف سی اور لیویز فورس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہوا ۔ ہندو یاتری

تازہ ترین خبریں