05:36 am
قومی عجائب گھر کراچی میں قائم سیکریٹریٹ خالی،انتظام آج وفاق کومل جائیگا

قومی عجائب گھر کراچی میں قائم سیکریٹریٹ خالی،انتظام آج وفاق کومل جائیگا

05:36 am

تین کالم قومی عجائب گھر کراچی میں قائم سیکریٹریٹ خالی،انتظام آج وفاق کومل جائیگا صوبائی وزیرثفاقت،سیکریٹری ثفاقت کے دفتر ،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ،میوزیم کے ریسٹ ہائوس میں ڈی جی نوادرات کے دفتر قائم تھے عجائب گھر18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومت کوملا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت انتظام دوبارہ وفاق کے سپرد ہور ہاہے کراچی(رپورٹ:مختار احمد )صوبائی وزیر ثقافت اور سیکریٹری ثقافت نے قومی عجا ئب گھر کراچی میں قائم کئے گئے سیکریٹریٹ خا لی کر دئیے، میوزیم کے انتظا مات آج پیر کو مکمل طور پر وفاق کے سپرد کر دیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطا بق قومی عجا ئب گھر کراچی وفاق کے زیر انتظام تھا 2011میں 18ویں آئینی تر میم کی منظوری کے بعد اس کے انتظا مات وفاقی محکمہ آثار قدیمہ سے لے کر سندھ حکو مت کو دے دئیے گئے تھے اور محکمہ ثقافت سیا حت و نوادرات اس کے انتظا مات سنبھالنے اور دیکھ بھال کر نے کا کام کر رہا تھا ۔عجائب گھر کے انتظا مات سندھ حکومت کوملنے کے بعد میوزیم ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے محکمہ ثقافت نے عجا ئب گھر کی بلڈنگ میں ہی سب سے اوپری منزل پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جبکہ پانچویں منزل پر صوبائی وزیر ثقافت اور چوتھی منزل پر سیکریٹری ثقافت کے سیکریٹریٹ قائم کر دیے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی عجا ئب گھر کے ساتھ قدیم ریسٹ ہائوس پر قبضہ کر تے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل نوادرات کا دفتر قائم کر دیا ۔ 17جنوری کو سپریم کورٹ نے وفاقی اور صو بائی حکو مت کے ایک مقدمے کی سما عت کر تے ہو ئے قومی عجائب گھر کو پھر سے وفاق کی ملکیت قرار دے دیتے ہو ئے سندھ حکو مت کو ہدا یت کی تھی کہ 90روز کے اندر عجائب گھر کے انتظا مات کو پھر سے وفاق کے سپرد کر دے جس کے بعد دونوں حکو متوں کی جا نب سے تین تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی اور حکو مت سندھ کی کمیٹی نے اثا ثہ جات ،نوادرات اور ملازمین کی فہرست وفاقی کمیٹی کے سپرد کر دی تھی جس کے بعد سندھ حکو مت جس نے سپریم کورٹ کے فیصلے سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے ڈائریکٹر جنرل نوادرات کے دفتر کو خا لی کر نے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل طور پر مسمار کر دیا اس کے بعد دیگر دفا تر جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ،صوبائی وزیر ثقافت ،سیکریٹری ثقافت کے سیکریٹریٹ گزشتہ دنوں منتقل کر دئیے ہیں سندھ حکو مت کی طرف سے وفاق کو قومی عجا ئب گھر کراچی کا مکمل طور پر چارج دے دیا گیاہے مگر اس سلسلے میں آج 15اپریل کو آخری دستاویزات پر سیکریٹری آفس میں دستخط ہو نگے اور اس کے بعد اس کا کنٹرول مکمل طور پر وفاق کے حصے میں آ جا ئے گا۔ یاد رہے کہ روزنا مہ اوصاف اس سلسلے میں قومی عجا ئب گھر کراچی کے کنٹرول کو وفاق کے حوالے کئے جا نے اور اس سلسلے میں 15اپریل کو ہو نے والے آخری دستخطوں سمیت نوادرات کی دوسرے میوزیم میں منتقلی ،توڑ پھوڑ اور دفاتر کے مر حلے وار خا لی کئے جا نے کی خبریں پہلے بھی شائع کر چکاہے۔

تازہ ترین خبریں