05:36 am
  ہسپتالوں کو طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے عملدرآمد کی ہدایت

ہسپتالوں کو طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے عملدرآمد کی ہدایت

05:36 am

پشاور(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت خیبرپختونخوانے بائیو ویسٹ یعنی طبی فضلا تلف کرنے کیلئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جن کے مطابق تمام ہسپتالوں کو طبی فضلے کو تلف کرنے کیلئے ہاسپٹل مینجمنٹ رولز2005ء پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ہسپتالوں سے نکلنے والے فضلے کو باقاعدگی کے ساتھ ٹھکانے نہ لگانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لے رکھاہے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کو قدامات کی ہدایت کی گئی تھی جن کی روشنی میں سیکرٹری صحت کے دفتر سے ہسپتالوں میں موجود انسی نیٹرز کے استعداد،تعداد اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے نگرانی کرانے کی ہدایات پر مبنی مراسلہ ضلعی صحت افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجا گیا ہے اور اس ضمن میں رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ہسپتالوں سے نکلنے والے بائیو ویسٹ کو روزمرہ کی بنیاد پر تلف کرنا کا حکم بھی دیا گیا ہے اور واضح کیا گیاہے کہ مذکورہ قواعد پر عمل نہ کرنیوالی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ طبی فضلہ

تازہ ترین خبریں