05:37 am
 بنوں ، بجلی چوروں کیخلاف پانچ ماہ میں 540مقدمات درج

بنوں ، بجلی چوروں کیخلاف پانچ ماہ میں 540مقدمات درج

05:37 am

بنوں(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر بجلی چوروں اور بجلی بقایاجات کی ادائیگی کیلئے واپڈا پیسکو کی مہم جاری ہے ڈی سی بنوں کے احکامات کی روشنی میں ایس ای واپڈا پیسکو نور اللہ خان کی ہدایت پر بنوں سرکل کے ایکسن اور ایس ڈی اوز ایس ایچ او تھانہ پیسکو ساجد خان اور واپڈا ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کنڈا کلچر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں پیسکو ذرائع کے مطابق 31اکتوبر سے اب تک 540مقدمات درج کئے جاچکے ہیں اور کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ بجلی چوری کے خاتمے اور واپڈا بقایاجات کی ادائیگی تک یہ مہم جاری رہیگی۔ک بجلی چوری

تازہ ترین خبریں