05:37 am
کوہستان  کے ضلعی ہیڈکوارٹر  بارے مذاکرات ناکام،شہریوں کا احتجاج  ،شاہراہ قراقرم بلاک

کوہستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر بارے مذاکرات ناکام،شہریوں کا احتجاج ،شاہراہ قراقرم بلاک

05:37 am

کوہستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر کا تنازع شدت اختیار کرگیا،شہریوں کا احتجاج ،شاہراہ قراقرم بلاک ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی ہیڈ کوارٹرز کولئی پالس کوہستان کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پھر سے کولئی ، بٹیڑہ اور مداخیل آباد کے لوگ شاہراقراقرم پر نکل آئے، بشام کے قریب خواگے اوبہ میں چار گھنٹے تک شاہراہ قراقرم کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ، مظاہرین نے ایم پی اے مفتی عبید الرحمٰن، مولانا عصمت اللہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ خواگے اوبہ کے مقام پر پالس سیر غازی آباد میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف شاہرا قراقرم کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاج کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی سیف اللہ ، حاجی روزی خان، حاجی امیر ذادہ، مفتی غلام اللہ ، جنید خان اور دیگر نے کہا کہ کمشنر ہزارہ نے انہیں ایبٹ آباد میں مذاکرات کیلئے بلایا مگر ثالثی افراد موجود نہیں تھے لہذا اب مذاکرات دفتروں میں نہیں قراقرم ہائی وے پر ہونگے انہوں نے کہاکہ اب روزانہ کی بنیاد پر کے کے ایچ کو بلاک کرکے احتجاجی دھر نا دیا جائیگا جب تک ان کا مطالبہ نہیں مانا جاتا اور بٹیڑہ کو واپس ضلعی ہیڈ کوارٹرز مقرر کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں قبائل کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے اور آئندہ ہم اپنے حق کی حصول کیلئے ایک دوسرے خلاف پہاڑوں پر مورچہ زن ہوکر حق زور سے چھین لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مظاہروں کا سلسلہ اگلے دن میں اور زور پکڑے گا اور ملک بھر میں کولئی کے لوگ احتجاجی مظاہرے کریں گے مظاہرین نے مطالبہ کیا کے فوری طور پر بٹیرہ میں ہیڈ کوارٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

تازہ ترین خبریں