05:37 am
شیخوپورہ , پولیس وین حادثے کا شکار، 4 اہلکار جاں بحق، ملزم سمیت5زخمی

شیخوپورہ , پولیس وین حادثے کا شکار، 4 اہلکار جاں بحق، ملزم سمیت5زخمی

05:37 am

شیخوپورہ , پولیس وین حادثے کا شکار، 4 اہلکار جاں بحق، ملزم سمیت5زخمی پولیس وین فیصل آباد سے لاہور جا رہی تھی، تھانہ بھکھی کی حدود میں ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی شیخوپورہ( نیوز ایجنسیاں )فیصل آباد سے لاہورجانے والی پولیس وین تھانہ بھکھی کی حدودکھاریانوالہ کی قریبی دھاگہ ساز فیکٹری کے قریب ٹائرپھٹنے سے حادثہ کا شکار ہوگئی پولیس وین میں 406کے ملزم اسلم سمیت9پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے،حادثہ کے بعد مقامی پولیس اہلکاروں نے 3زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال کیا جبکہ ریسکیواہلکاروں نے ملزم سمیت6ٖٓٓافرادکو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل مجاہد الحسن ،کوثرکانسٹیبل ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں جان کی بازی ہارگئے جبکہ ملزم سمیت4پولیس اہلکاروں کو لاہور کے جنرل ہسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹی اے ایس آئی اسد الرحمان اورغلام مصطفی سب انسپکٹر برقی تھانہ لاہور کاملازم بھی دم توڑ گئے یوں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4ہوچکی ہے جبکہ ملزم سمیت5اہلکاروں ڈرائیور اکبر خان،اسلام، شاہد محمود،مشرف،عامرمنور،اورمشرف علی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

تازہ ترین خبریں