05:37 am
بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر،پی ڈی اے کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،کام ڈبل شفٹ میں کرنیکا فیصلہ

بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر،پی ڈی اے کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،کام ڈبل شفٹ میں کرنیکا فیصلہ

05:37 am

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اب منصوبے کی تکمیل تک تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ذرائع کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے قبل کوئی بھی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کا ملازم چھٹی نہیں کرے گا جبکہ منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کے لیے ملازمین کی شفٹیں بھی ڈبل کی جائیں گی پشاور میٹرو میں ایک اور خامی سامنے آگئی ہشتنگری سٹیشن کے مقام پر انڈر پاس میں گیس پائپ لائن موجود ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی تکمیل تک کوئی تعطیل نہیں لیں گے واضح رہے کہ ہشت نگری کے قریب بی آر ٹی منصوبے کے انڈر پاس میں ایک اور خامی سامنے آئی ہے جس میں گیس کی دو پائپ لائن موجود ہیں جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بی آر ٹی