05:37 am
گوجرہ،گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خود کشی کر لی

گوجرہ،گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خود کشی کر لی

05:37 am

گوجرہ،گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خاتون نے خود کشی کر لی عاصہ بی بی کی شادی 4ماہ قبل ہوئی تھی، پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش میں مصروف گوجرہ(نامہ نگار)گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرشادی شدہ خاتون نے چھت سے لٹک کر موت گلے لگالی ۔معلوم ہو اہے کہ محلہ انصار کالونی گلی نمبر2گوجرہ کے رہائشی عبدالستارمرحوم کی20سالہ بیٹی عاصمہ بی بی کی شادی 4ماہ قبل محلہ عثمان پارک گوجرہ کے محمد عثمان سے ہوئی تھی جو اپنے سسرال کے گھر میں ہی تھی جس نے مبینہ طورپر گھریلوجھگڑے سے تنگ آکر گھرکے ایک کمرہ میں جا کر اپنے گلے میں پھنداڈال لیااور چھت کے گاڈرسے لٹک کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیااطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کراس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی ۔ورثاء نے عاصمہ بی بی کی موت پر قتل کاشبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس قتل یا خود کشی مختلف پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے ۔

تازہ ترین خبریں