05:37 am
چناب نگر، ماں نے دو بچوں کو زہر پلا کر خود کشی کر لی

چناب نگر، ماں نے دو بچوں کو زہر پلا کر خود کشی کر لی

05:37 am

چناب نگر، ماں نے دو بچوں کو زہر پلا کر خود کشی کر لی ماں موقع پر ہی جاں بحق ، بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل چناب نگر (نمائندہ اوصاف)گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بچوں کو زہر پلا کر خود بھی زہر پی کر خودکشی کر لی ،ماں جاں بحق جبکہ بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علا قہ بابو رائے علاقہ تھانہ سٹی میں سونیا کا گھریلو حالات کی تنگی کی وجہ سے اکثر گھر میں شوہر و بچوں سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی جھگڑا ہوا اور وہ طول پکڑ گیا جس کی پاداش میں سونیا زوجہ نواز سکنہ بابو رائے نے مبینہ طور پر پر اپنے دو بچوں سفیان 4سال ایان 3 سال کو زہر دیکر خود بھی زہر پی لیا جس کے باعث سونیاں بی بی جا ںبحق ہو گئی جبکہ بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیاجہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھانہ سٹی پولیس موقع پر موجود پر پہنچ گئی ،نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔ چناب نگر(نمائندہ اوصاف)گھریلو تنازع پر شادی شدہ خاتون نے فصلوں میں ڈالنے والی زہریلی دوا پی کر خو د کشی کر لی ،تفصیلات کے مطابق کلثوم بی بی سکنہ جھنگڑ گلو تراں کا گھریلو حالات کافی کشیدہ ہیں اور اپنے خاوند سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روزکلثوم نے فصلوں والی زہریلی دوائی پی کر خو د کشی کر لی ۔ ماں خود کشی

تازہ ترین خبریں