05:37 am
مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،5  اشتہاری گرفتار

مردان پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،5 اشتہاری گرفتار

05:37 am

مردان(نامہ نگار)مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔قتل ، اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری گرفتارکر لئے گئے۔ ایس پی آپریشن مشتاق احمد کی زیرنگرانی، سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ ہوتی مقدم خان ، ایس ایچ او تھانہ جبر ہمایو ں خان اور ایس ایچ او تھانہ طورو آصف خان نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری سمیع اللہ ولد حمید اللہ ، شیر زادہ ولد لعل زادہ سکنہ جبر،محمد شیر ولد نورالبصرساکن معیار ، شبیر اور فضل رحمن پسران بابو زئی ساکنان طورو کو گرفتار کر کے پابند سلال کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر کوجرائم سے پاک کرکے ہی دم لینگے، جرائم پیشہ عناصر راہ راست پر آجائے بصورت دیگر انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ 5 اشتہاری