05:38 am
 عام انتخابات میں سیکڑوں پنکچرزلگے،ضلعی حکومتوں کا خاتمہ قبول نہیں،مشتاق خان

عام انتخابات میں سیکڑوں پنکچرزلگے،ضلعی حکومتوں کا خاتمہ قبول نہیں،مشتاق خان

05:38 am

مردان(نامہ نگار) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف کسی تحریک کی ضرورت نہیں بلکہ موجودہ حکومت اپنی ناکامی کے بوجھ سے خود گرے گی ،سیاست پیسے کا کھیل ہے ،ملک میں غریب امیر کے لئے الگ الگ قوانین رائج ہیں۔ ایمنسٹی سکیم ٹیکس گزاروں کا استحصال اور چورڈاکوؤں کو محفوظ راستہ دیناہے وفاقی کابینہ میں مشرف دور کی تمام ٹیم شامل کیاگیا بیرونی قرضے 100ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ،مدینہ کی ریاست کے دعویدار کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ،2018کے انتخابا ت میں 50نہیں سینکڑوں پنچکرز ہیں ، حکومت بلدیاتی نظام کے پر کاٹنے چاہتی ہے ضلعی حکومت ختم کرکے تحصیل حکومت بنانا آئین کی خلاف ورزی ہے جماعت اسلامی اس کی اجاز ت نہیں دے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع مردان کے زیر اہتمام دوروزہ اجتماع عام کے پہلے سیشن سے اپنے خطاب میں کیا اجتماع میں جماعت اسلامی کے مردوخواتین کے سینکڑوں کارکنوں ں نے شرکت کی جو رات گئے تک جاری رہا اجتماع عام سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ،ضلعی امیر مولانا سلطان محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا سینیٹر مشتا ق احمد خان نے کہاکہ ہم نے حکومت کے پہلے سو دن کی غیر مشروط حمایت کی تاکہ ان کے دعوے او روعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملے لیکن حکومت نے 8ماہ گزارکر ثابت کردیاکہ یہ تاریخ کی سب سے ناکام اور نااہل حکومت ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوگیا۔ ملک میں ہائبرڈ ڈیموکریسی رائج ہے سیاست پیسے کا کھیل بن چکاہے۔ کارکن بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے تیاری کا آغاز کریں۔ اپنے ذات اور گھر کی اصلاح کرکے معاشرے کو اپنے ساتھ جماعت میں شامل کریں ۔ انقلاب نعروں سے نہیں جان و مال کی قربانی دے کر ہی انقلا ب لایا جا سکتا ہے ۔ مشتاق خان

تازہ ترین خبریں