05:38 am
کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی کا مشن ہے،فضل حکیم

کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی کا مشن ہے،فضل حکیم

05:38 am

مینگورہ (نمائندہ اوصاف)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے،کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی کا مشن ہے جسے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،عوام کا اعتماد ہرحال میں بحال رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر سوات پریس کلب کے نمائندہ وفدجس کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم کررہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر حضرت بلال ماماجی،ناصرعالم،خورشید عمران،شیراز اور دیگر صحافی بھی موجو دتھے ۔ فضل حکیم

تازہ ترین خبریں