05:40 am
خیبر پختونخو امیں 41ماہرین حشرات کی آسامیاں خالی ہونیکاانکشاف

خیبر پختونخو امیں 41ماہرین حشرات کی آسامیاں خالی ہونیکاانکشاف

05:40 am

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوامیں انٹامالوجسٹ یعنی ماہرین حشرات کی 41 آسامیاں گزشتہ ایک سال سے خالی ہونے کاانکشاف ہواہے جس پر بھرتی کی منظوری کے باوجودبھی تاحال بھرتیاں عمل میں نہیں لائی جاسکیں جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں ڈینگی مچھروں کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین کی کمی کاسامنا ہوگا ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواکی سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے گزشتہ سال ماہرین حشرات یعنی انٹامالوجسٹ کی اکتالیس آسامیوں پر بھرتیوں کی باقاعدہ منظوری دیدی تھی جس کے نتیجے میں خالی آسامیوں پر ماہرین حشرات کی تعیناتیاں عمل میں لائی جارہی تھی تاہم ایک سال گزرنے کے باوجودبھی ان آسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں انٹامالوجسٹ کے بغیر مچھروں کے تدارک میں محکمہ صحت کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑیگاذرائع کے مطابق اس وقت قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھرمیں تیرہ ماہرین حشرات خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ 41 آسامیاں خالی پڑی ہیں جنہیں پرکرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے ۔ ماہرین حشرات

تازہ ترین خبریں