05:40 am
 سوات میں سترہ  سے  تیس اپریل تک  جشن بہاراں میلے کے انعقاد کا اعلان

سوات میں سترہ سے تیس اپریل تک جشن بہاراں میلے کے انعقاد کا اعلان

05:40 am

مینگورہ (نمائندہ اوصاف) سوات میں سترہ اپریل سے چودہ روزہ جشن بہاراں میلے کے انعقاد کا اعلان ، جنرل بس سٹینڈ بائی پاس پر مقامی لوگوں کی تفریح اور سیاحت کے فروغ کیلئے جشن بہاراں میلہ لگا یا جارہا ہے ، فیملی اور بچوں کیلئے خاص تفریح ہوگی ، ان خیالات کاا ظہار ڈبلیو گروپ اسلام آباد کے علی موسیٰ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاؤن سے سترہ اپریل سے 30اپریل تک جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سرکس ، میوزیکل نائٹ ، مقامی مصنوعات اور فوڈکے سٹال سمیت پورے ملک کے گلوکار اور اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ سوات میں سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی تفریح کیلئے معاؤن ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اس میلے کا مقصد پورے ملک کے سیاحوں کو سوات کی طرف راغب کرنا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاؤن کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ 21اپریل کو میلے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے ۔ سوات ،میلہ

تازہ ترین خبریں