05:40 am
شمالی وزیرستان میں چارسال بعد فارسٹ رینجر افسر تعینات

شمالی وزیرستان میں چارسال بعد فارسٹ رینجر افسر تعینات

05:40 am

بنوں(نمائندہ اوصاف ) خیبر اپختونخوا میں ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں چار سال بعد فارسٹ رینجر آفیسر تعینات کردیئے گئے صوبائی محکمہ جنگلات کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابقہ فاٹا ضلع شمالی وزیرستان میں گذشتہ 4سالوں سے فارسٹ آفیسر کی تعینات نہ ہونے کی وجہ سے جنگلات کے شعبے میں کافی مسائل ومشکلات درپیش تھے صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں تعمیر وترقی کا عمل جاری کرنے کے بعد انتظامی پوسٹوں پر بھی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کردیا جس کے تحت کئی برسوں بعد شمالی وزیرستان محکمہ جنگلات میں پہلی بار فارسٹ آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس سے محکمہ جنگلات میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا اس سلسلے میں ضلع شمالی وزیرستان کے عمائندین ملک قسمت خان وزیر،ملک جوہر خان وزیر نجیب خان اور دیگر مشران نے پریس کلب بنوں میں میڈیا کوبتایا کہ سیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں چار سال بعد رینجر فارسٹ آفیسر تعینات کرکے ثابت کردیا کہ حکومت ضم اضلاع کے تعمیر وترقی کیلئے عملی طور پر کردار ادا کررہی ہے اور قبائلیوں کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے۔ فارسٹ رینجر آفیسر

تازہ ترین خبریں