05:40 am
کرم تنگی ڈیم منصوبہ مسترد،احتجاجی تحریک چلائیں گے،تحریک انصاف بنوں کے سنیئر رہنمائوں کااعلان

کرم تنگی ڈیم منصوبہ مسترد،احتجاجی تحریک چلائیں گے،تحریک انصاف بنوں کے سنیئر رہنمائوں کااعلان

05:40 am

بنوں(احسان اللہ خٹک سے) تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں نے کرم تنگی ڈیم بننے کا فیصلہ مسترد کردیا ڈیم سے بنوں کے لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر جبکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک ہوجائیگا ڈیم کی مخالفت میں شمالی وزیرستان کے کابل خیل قوم سے ملکر احتجاج تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا انگزیز دور سے پانی کی تقسیم ہوئی ہے اب ڈیم بننے کی صورت میں حصہ میں دیا گیا پانی سے بھی محروم ہوجائینگے کرم تنگی ڈیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مروت قوم کے مشران ڈیم بننے میں ہماری نئی نسل کو تباہ نہ کریں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بنوں قومی جرگہ کے سرکردہ مشر عیسکی قیبلے کے سربراہ ملک شکیل خان ،تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر ملک خالد خان ،اقوام آمندی کے سربراہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عصمت اللہ خان نے جرگہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل اور قیا م کے بعد سے انگزیز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں کیلئے پانی کی منصفانہ تقسیم رواج آبپاشی کی گئی تھی جس سے یہاں کے لاکھوں آبادی مستفید ہورہی ہے کیونکہ پانی کے بغیر انسانی زندگی نامکمل ہے اور زرعی زمینوں کیلئے بھی پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے اب لکی مروت کے سیف اللہ خاندان اور دیگر مشران بنوں کو پسماندگی میں دھکیلنے اور یہاں کے نسلوں کو پانی سے محروم کرنے کی سازشوں کے تحت کرم تنگی ڈیم کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں جس سے شمالی وزیرستان کے کابل خیل اور بنوں بنجر ہوگا اور عوام کو رواج ابپاشی کے حق میں دیئے گئے پانی سے بھی محروم ہونگے کیونکہ ڈیم کی تعمیر سے بنوں تو بنجر بن جائیگا تاہم لکی مروت کو فائدہ ہوگا لکی مروت بھی ہمارا پروسٹی اور رشتے دار یاں قائم ہے تاہم قوم کے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کیلئے پانی کا ذخیرہ باران ڈیم سے نالے تعمیر ہونگے اور باران ڈیم کا پانی کرم تنگی دیم میں منتقل کردیا جائیگا جس سے اب تک چلنے والے پانی کی تقسیم میں خلل پیدا ہوگا جس سے قوموں کے مابین تصادم کا بھی خدشہ ہے اقوام بنوں کسی بھی صورت کرم تنگی ڈیم کی تعمیر برداشت نہیں کرینگے اور اس سلسلے میں موثر احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا آغاز کیا جائیگا ۔ ،تحریک انصاف بنوں

تازہ ترین خبریں