05:41 am
بالاکوٹ،عدالتی فیصلہ چیلنج، مقامی افراد نے  پنچائیت  لگالی،پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر10لاکھ جرمانہ

بالاکوٹ،عدالتی فیصلہ چیلنج، مقامی افراد نے پنچائیت لگالی،پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر10لاکھ جرمانہ

05:41 am

بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)بالاکوٹ کے موضع ست بنی میں عدالتی فیصلہ کو مقامی افراد نے چیلنج کر کے اپنی پنچائیت بٹھا دی،پسند کی شادی کرنے والوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،مقامی باشندوں کی جانب سے تشکیل دی جانے والی علاقہ کی نمائندہ کمیٹی انصاف امن کمیٹی کے عمائدین سراپا احتجاج بن گئے،حکومت کی جانب سے نجی جرگوں پر عائد کی جانے والی پابندی ست بنی کے چند ٹھیکیداروں نے جوتے کی نوک پر رکھ دی،تفصیلات واقعات کے مطابق بالاکوٹ کے موضع ست بنی سے تعلق رکھنے والے ایک نوبہتا جوڑے جس نے قبل ازیں اپنی پسند کی شادی کی تھی اور عدالت نے دونوں میاں بیوی کی ازدواجی زندگی پر انہیں قانونی تحفظ کے ساتھ اجازت دی تھی،تاہم ست بنی کے چند افراد نے علاقہ میں اپنی پیدا گیری کرتے ہوئے نجی جرگہ لگایا ہے،اس حوالے سے انصاف امن کمیٹی ست بنی کے چیئرمین حاجی محمد یعقوب نے کہا ہے کہ نجی جرگوں پر قانوناً پابندی عائد ہے اور انصاف امن کمیٹی نے اپنے منشور میں پورے علاقہ کی مشاورت سے شرائط طے کر رکھی ہیں،قانونی اعتبار سے جنہیں آئین تحفظ دے انہیں اپنے طور پر حراساں کرنا اور پنچائیت لگا کر انہیں ذلیل کرنا ریاست کے اندر اپنی ریاست قائم کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی نوجوان جس نے پسند کی شادی کی ہے اس پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنا کون سے قانون اور کون سے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ انصاف امن کمیٹی علاقہ کے عوام کا نمائندہ پلیٹ فارم موجود ہے جس کے آئین و منشور میں یہ درج ہے کہ جو بھی علاقہ کے امن کو چیلنج کرے گا اور کسی بھی خاندان کی عزت پر ہاتھ ڈالے گا تو وہ حکومت پاکستان کو20لاکھ روپے جرمانہ بھرے گا جبکہ بعض ٹھیکیداروں کی اپنی پیدا بند ہونے کے سبب انہوں نے غیر قانونی پنجائیت لگا کر نوجوان کو ہراساں کیا ہے،انصاف امن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد یعقوب نے واقعہ کیخلاف عدالتی و قانونی چارہ جوئی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنچائیت

تازہ ترین خبریں