05:41 am
اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جارہی ہے،تعلیمی نظام کو ٹھیک کرینگے،ضیاءاللہ بنگش

اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جارہی ہے،تعلیمی نظام کو ٹھیک کرینگے،ضیاءاللہ بنگش

05:41 am

پشاور(بیورورپورٹ)مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے ضلع شانگلہ میں داخلہ مہم 2019 کا آغاز کر دیا. اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم اور ضلع شانگلہ کے ڈی ای اوز بھی ان کے ہمراء تھے. ضیاء اللہ بنگش نے بچوں کا داخلہ کر کے ضلع شانگلہ میں داخلہ مہم 2019 کا باقاعدہ آغاز کر دیا. اپنے دورہ شانگلہ کے دوران ضیاء اللہ بنگش ضلع شانگلہ کے مختلف سکولز گئے اور وہاں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ ضلع شانگلہ میں داخلہ مہم 2019 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ داخلہ مہم 2019 کو کامیاب بنائیں اور ضلع کے تمام بچوں کو سکول میں داخل کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق وہ دوردراز اضلاع کے تعلیمی نظام کو ٹھیک کر کے دم لیں گے اور اس سلسلے میں وہ خود دورے کررہے ہیں اور انتظامات و سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں. میرٹ پر اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں اور جہاں بھی اساتذہ کی کمی ہے اسے بہت جلد پورا کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی طرح شانگلہ اور دیگر اضلاع پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور انہیں بھی دیگر اضلاع کی طرح ترقی دیں گے. ضیاء اللہ بنگش نے یقین دلایا کہ شانگلہ سمیت پورے صوبے کی عوام کچھ ماہ میں تعلیمی نظام میں بڑی مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے۔ ضیاء بنگش

تازہ ترین خبریں