05:42 am
پی کے 92 کو تحصیل کا درجہ دیںگے،مخالفین دوسرو ں کے منصوبوں پر سیاست بند کریں،صوبائی وزیر صحت

پی کے 92 کو تحصیل کا درجہ دیںگے،مخالفین دوسرو ں کے منصوبوں پر سیاست بند کریں،صوبائی وزیر صحت

05:42 am

سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان عنقر یب حلقہ پی کے 92 کو تحصیل کا درجہ دیںگے جس کے بعد مذ کورہ حلقے کی عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہو ںگے ، مخالفین دوسروں کی منظورشدہ منصوبوں پر سیاست نہ چمکائیں‘ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑیںگے ‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے بہرام خیل اورجابوخیل میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرضلع ناظم اقبال حسین ایڈوکیٹ،فیصل انعام اللہ،ضلعی کونسلرجاویدخان،ملک ادریس خان،ضلعی کونسلرزفریداللہ اورملک نصیراحمدخان،شوکت خان، کو نسلر آفتا ب ، ملک سعدت خان غزنی خیل ،عادل منوراور پرائمری اساتذہ یونین کے صدرمحمدابراہیم خان سمیت بڑی تعداد میں لو گ مو جود تھے انہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے کوئی بھی علاقہ تعمیروترقی سے محروم نہیں رہے گا عوام من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں پر کا ن نہ دھریںکیونکہ مخالفین سے علاقے کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے خود عوام کی خدمت کرسکتے ہیں نہ ہی دوسروں کو موقع دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لو ٹا ہے یہی وجہ ہے کہ مو جودہ حکو مت کو خا لی خزانہ ملا ہے تاہم پھر بھی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی کے پی کے محمودخان عوام کی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ صوبائی وزیرصحت

تازہ ترین خبریں