05:43 am
خادم رضوی،افضل قادری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

خادم رضوی،افضل قادری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

05:43 am

لاہور(نیوزایجنسی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی،عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکیس میں تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 23 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ خادم رضوی

تازہ ترین خبریں