05:46 am
راولپنڈی، چار ہاؤسنگ  سو سائٹی کی  ابتدائی پلاننگ پرمیشن  منسوخ

راولپنڈی، چار ہاؤسنگ سو سائٹی کی ابتدائی پلاننگ پرمیشن منسوخ

05:46 am

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ( ا یم پی اینڈ ٹی ای) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے ) جمشید آفتاب نے چار ہاؤسنگ سکیموں کوآرڈی اے پلاننگ پرمیشن کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ابتدائی پلاننگ پرمیشن کو منسوخ کر دیا ۔ رواں سال فروری میں آرڈی اے نے چار ہاؤسنگ سکیموں جن میں بلیوورلڈ سٹی، تاج ریزیڈنشیا، فیصل مارگلہ سٹی اور ملٹی گارڈن شامل تھیں کو سکروٹنی کمیٹی برائے ابتدائی پلاننگ پرمیشن کی سفارشات پر ابتدائی پلاننگ پرمیشن ان شرائط پر دی تھیں کہ وہ کسی قسم کی اشتہار بازی ، ڈویلپمنٹ اور پلاٹوں کی فروخت سے مکمل اجتناب کریں گے۔ مزید یہ کہ مجوزہ ہاؤسنگ سکیم کی جگہ پر ہرقسم کی غیر قانونی تعمیرات اور ڈویلپمنٹ سے باز رہیں گے تاہم ان تمام ہاؤسنگ سکیموں نے نہ صرف پلاٹوں کی خریدو فروخت جاری رکھی بلکہ موقع پر غیر قانونی تعمیرات وڈویلپمنٹ بھی شروع کررکھی ہیں ۔ لہذا RDAپلاننگ پرمیشن کی بنیادی شرائط کی مسلسل خلاف ورزی پر بلیوورلڈ سٹی، تاج ریزیڈنشیا، فیصل مارگلہ سٹی اور ملٹی گارڈن کی ابتدائی پلاننگ پرمیشن کو منسوخ کر دیا ہے ۔ مزید تاکید رہے کہ عوام الناس کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خرید وفروخت سے قبل آرڈی اے کے دفتر یا آرڈی اے کی ویب سائٹ پر جا کر اس بات کا تعین و یقین کرلیں کہ جس پلاٹ کی خرید وفروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں آیا وہ آرڈی اے سے منظور شدہ ہے اور کسی منظور شدہ سکیم میں واقع ہے اور کسی بھی رہن کا حصہ نہ ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا غیر قانونی عمل سے بچا جا سکے۔ منسوخ

تازہ ترین خبریں