05:46 am
 ڈالر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،4گرفتار

ڈالر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،4گرفتار

05:46 am

 لاہور(نیوز ایجنسی) ایف آئی اے نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے 16لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور 20کروڈ سے زائد کا غیر قانونی ریکارڈ قبضے میں لیکر مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابقڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی طور پر ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اسلام کی سربراہی میں گلبرگ اور وحدت روڈ کے علاقہ میں پر کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرکے انکے پاس سے 16لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور 20کروڈ سے زائد کا غیر قانونی ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ۔ گرفتار

تازہ ترین خبریں