05:46 am
نیب کی شہباز اور فواد  حسن فواد کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

نیب کی شہباز اور فواد حسن فواد کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

05:46 am

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کی شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت 18 اپریل کو کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجازالاحسن بینچ کا حصہ ہوں گے۔ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف نیب نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کر رکھی ہیں۔نیب نے فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ اسکیم میں ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کی تھی۔ مقرر

تازہ ترین خبریں