05:46 am
ادارے سوال پوچھیں توسیاسی بنا دیا جاتا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ

ادارے سوال پوچھیں توسیاسی بنا دیا جاتا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ

05:46 am

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جب حمزہ شہباز کے پڑھنے لکھنے کے دن تھے، ان کے نام پر مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشنز ہو رہی تھیں، لیگی رہنما یہ بھی بتائیں کہ چھوٹی عمر میں اُن کے نام پیسے کیسے آئے، ادارے سوال پوچھیں تواسے سیاسی بنا دیا جاتا ہے۔حمزہ شہباز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کی خواتین کی اپنی فیملی کی طرح عزت کرتے ہیں۔تاہم سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ شہباز شریف نے اسلام آباد میں بنگلا کس طرح بنایا۔شہباز گل نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارے سوال پوچھیں تو اسے سیاسی بنا دیا جاتا ہے، جن کے پاسپورٹ نہیں وہ کیسے پیسے بھیجتے رہے۔ جب حمزہ شہباز کے پڑھنے لکھنے کے دن تھے، ان کے نام پر مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشنز ہو رہی تھیں، لیگی رہنما یہ بھی بتائیں کہ چھوٹی عمر میں اُن کے نام پیسے کیسے آئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ

تازہ ترین خبریں