05:48 am
انسانی اعضاء فروخت کرنے کی خبریں گمراہ کن ہیں، چینی سفارتخانہ

انسانی اعضاء فروخت کرنے کی خبریں گمراہ کن ہیں، چینی سفارتخانہ

05:48 am

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) چین کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مکمل طور پر قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور وہ انسانی سمگلنگ اور انسانی اعضاء کی فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں، کسی بھی شخص کو دھوکہ دہی کے ذریعے یا منافع کے لئے شادی کرانے کی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ایسی جرم یا مجرمانہ سرگرمیوں کے ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات اور سخت کارروائی کی جائے گی ،چینی قانون اور قواعد و ضوابط کراس نیشنل میچ میکنگ مراکز سے سختی سے منع کرتے ہیں۔ ہفتہ کو چینی سفارتخانے کی جانب سے یہ ردعمل ان پاکستانی میڈیا رپورٹس پر دیا گیا جن میں کہا گیا کہ غیرقانونی مراکز پاکستان میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے درمیان غیر قانونی شادیاں کروا رہے ہیں ۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہاں انسانی سمگلنگ یا انسانی اعضاء کی فروخت بھی ہوتی ہے ۔ جب ایسی خبروں پر ردعمل مانگا گیا تو اس پر چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ انسانی اعضاء فروخت کرنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ غیر قانونی شادی مراکز کا نوٹس لیا ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان شادیاں کروا کر غیر قانونی منافع کماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں چینی اور پاکستانی نوجوان نسل ان غیر قانونی ایجنٹوں کا شکار ہیں ۔ چینی قانون اور قواعد و ضوابط کراس نیشنل میچ میکنگ مراکز سے سختی سے منع کرتے ہیں او ران پر پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو دھوکہ دہی کے ذریعے یا منافع کے لئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سفارتخانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ چینی حکومت کسی بھی فرد یا تنظیم کو انسانی اعضاء کسی بھی شکل میں خریدنے ، بیچنے یا ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہونے سے سختی سے منع کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو جرم کرتے ہیں یا مجرمانہ سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی ۔ چینی سفارتخانہ

تازہ ترین خبریں