05:49 am
آج اور کل کیا خو فنا ک کام ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔۔

آج اور کل کیا خو فنا ک کام ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔۔

05:49 am

کراچی (نیوز ڈیسک )شہر قائد میں مغربی ہواوں کے داخل ہونے سے موسم نے تیور بدل لیا،رات بھر شہر میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران مختلف حادثات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں مغربی ہواوں کے سسٹم کی انٹری ہوگئی، موسم نے بھی انگڑائی لی، رات بھر گردآلود ہواوں کا راج رہا۔ بلوچستان سمیت کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مغربی ہواوں کی انٹری نے اپنے رنگ دکھانا شرو ع کردیئے،رات بھر شہر میں گرد آلود طوفانی ہواوں کے سبب مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے۔
کورنگی ڈھائی نمبر میں مکان کی چھت گرنے سے 5سالہ بچی کی بازی ہار گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ادھر ملیر ماڈل کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کی وجہ سے سائن بورڈ، اسٹریٹ لائٹ کے پول اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہوئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نےشہر بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد ڈویژنل کمشنرکو خصوصی ہدایت دی کہ تیز اور گردآلودہواؤں کے پیش نظر غریب فیملیزکوخیال رکھاجائے، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کوسنبھالنے کی ہدایت کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے پیش نظر بلدیاتی داروں کو ضروری اقدامات اور پولیس کوبھی مشکل میں شہریوں کی مددکرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواکی رفتاراس وقت 2 کلومیٹرفی گھنٹہ ہےجبکہ رات میں ہواکی رفتار45 کلومیٹرفی گھنٹہ تک رہی ،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 25سینٹی گریڈہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق،کراچی میں آج بوند اباندی کاامکان ہے،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36 سے38ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ آئندہ24گھنٹےمیں بلوچستان بھرمیں مزیدبارشوں کی پیشگوئی۔

تازہ ترین خبریں