07:35 am
امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی آج پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کریں گے، تمام تیا ریا ں مکمل

امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی آج پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کریں گے، تمام تیا ریا ں مکمل

07:35 am

اسلام آباد ( نیوز نیوز ڈیسک ) امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی آج پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کا دورہ کریںگے، جہاں پر وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ و اسپیکر قومی اسمبلی امام کعبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال کریں گے۔ امام کعبہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور وزیرمذہبی امور بھی شریک ہونگے۔
بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ امام کعبہ پارلیمنٹ ہاوس کی مسجد میں نماز ظہر کی امامت کرائیں گے۔

تازہ ترین خبریں