07:46 am
کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے: فواد چودھری

کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے: فواد چودھری

07:46 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے، اسد عمر جلد بیان دینگے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیراعظم کی صوابدید پر ہے۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسد عمر آئی
ایم ایف سے مذاکرات کرنے گئے ہیں، کچھ لوگوں نے ایسی خبریں چلانا شروع کر دی ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا ملک کے معاشی حالات اب بہتر ہو رہے ہیں، وزرا کے قلمدان کی تبدیلی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تصدیق کے بغیر خبریں نہ چلائیں ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملکی معشت بحال ہو رہی ہے، ایف اے ٹی ایف سے معاملات اچھے جار ہے ہیں، پاکستان کی تمام مشکلات حل ہونے جا رہی ہیں۔ادھر وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے بیان میں کہا وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

تازہ ترین خبریں