09:07 am
 شریک حیات کی تلاش:میری  ہو نے والی بیوی  میں کیا خوبیاں ہونی چاہیں؟بلاول بھٹو نے شرائط بتا دیں

شریک حیات کی تلاش:میری ہو نے والی بیوی میں کیا خوبیاں ہونی چاہیں؟بلاول بھٹو نے شرائط بتا دیں

09:07 am

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے۔ سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے۔ مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے۔ والدہ کہتی غصے میں 10تک گنتی گننی چاہیے۔انہو ں نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ کسیکے غصے کا جواب فوری غصے میں نہیں دینا چاہیے۔
والدہ نے نصیحت کی کہ غصے میں جواب دینے سے پہلے10تک گنتی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب والد قید میں تھے تووالدہ کہتی تھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ والد قید تھے تومشکل دن تھے۔والد باہر آئے توہمارے اچھے دن آگئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آکسفورڈ میں داخلہ ملا تو والدہ بہت خوش تھیں، یہ ایک اچھی یاد تھی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی موجودہ وقت کی جماعت ہے۔پاکستان کوخوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔پاکستان میں تعلیم کو عام کریں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے،سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند ہے،والدہ کہتی غصے میں 10تک گنتی گننی چاہیے۔ضروری نہیں کہ کسی ایک کے ٹویٹ کو روزدیکھا کروں۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ شریک حیات کوذہین،تعلیم یافتہ اور ذہنی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ شریک حیات میں حس مزاح ہونی چاہیے۔سب سے ضروری یہ ہے کہ میری شریک حیات کی میری بہنوں کے ساتھ اچھی بنے، مجھے ڈریسنگ پسند نہیں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کوشش کر رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی بات پسند آجائے ۔والدہ نے سکھا یا تھا کہ اگر کوئی غصہ کرے تو رد عمل غصے میں نہیں ہو نا چاہیے ،جب غصہ آئے تو پہلے10گنتی کرو

تازہ ترین خبریں