01:25 pm
آخر کار دلہن کا بتا ہی دیا ، میں شادی کس سے کروں گا ؟

آخر کار دلہن کا بتا ہی دیا ، میں شادی کس سے کروں گا ؟

01:25 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)آخر کار دلہن کا بتا ہی دیا ، میں شادی کس سے کروں گا ؟ وہ لڑکی کون ہے او ر بہنوں کی ۔۔۔! بلاول بھٹو نے بتا دیا،پاکستانی مرد و خواتین ششدر ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں زندگی کے ہلکے پھلکے موضوعات پر گفتگو کی ہے۔ بلاول کو کھانے میں کیا پسند ہے؟، ان کی اہلیہ کیسی ہونی چاہیئے، بلاول نے ہلکے پھلکے انداز میں سب بتا دیا۔دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ناشتے میں پراٹھے شوق سے کھاتا ہوں، جب کہ کافی بھی پینا پسند ہے، انڈے اور کبھی کبھار پراٹھا کھاتا ہوں۔
بہنوں سے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہ ’’آپ کی کس بہن سے زیادہ بنتی ہے، بختاور یا آصفہ؟؟‘‘، جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری دونوں سے بنتی ہے، لیکن یہ بہت خطرناک سوال ہے۔ایک سوال جو ہمیشہ بلاول کے چہرے پر مسکراہٹ لے آتا ہے، وہ یہاں بھی آگیا ہے، بلاول سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کی شریکِ حیات کیسی ہونی چاہیے؟ جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ یہ دلچسپ سوال ہے! میرا خیال ہے اسے سمجھدار ہونا چاہیے، ذہین، تعلیم یافتہ، اور خوش مزاج ہونا چاہیے اور سب سے بڑھ کر میری بہنوں سے بننی چاہیے۔پسندیدہ جگہ سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پسندیدہ شہر کراچی ہے۔ بلاول بھٹو سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو عمران خان میں پسند ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اب تک اس چیز کی تلاش میں ہیں۔ بلاول سے کوئی شعر سنانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر طنز کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا ’’ہر شاخ پہ آلو بیٹھا ہے، انجام گلستاں کیا ہوگا‘‘۔اس انٹرویو میں یہ بھی پتا چلا کہ بلاول کو حلیم بہت پسند ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ والدہ سے ان کا رشتہ خاص تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ نے انہیں نصحیت کی تھی کہ غصے میں کبھی ردعمل نہ دکھانا، غصے کے ردعمل سے پہلے دس تک گنتی کرنی چاہیے۔ انہوں نے جمہوریت کے نفاذ پر زور دیا، والدہ کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ ہر ہر لمحے بہت یاد آتی ہیں۔ مصروفیات سے متعلق پی پی چیئرمین نے بتایا کہ آج کل فلم دیکھنے کا موقع نہیں مل رہا، آخری فلم پلینٹ ارتھ ٹو دیکھی تھی۔

تازہ ترین خبریں