02:46 pm
ملک کے بڑے شہر سے داعش کے 5 خطرناک دہشتگرد گرفتار ، ان کے نشانے پر کون تھا ؟ تشویشناک خبر آگئی

ملک کے بڑے شہر سے داعش کے 5 خطرناک دہشتگرد گرفتار ، ان کے نشانے پر کون تھا ؟ تشویشناک خبر آگئی

02:46 pm

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیںتفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پانچ دہشت گرد دھر لئے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گلشن معمار پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کوتیئسر ٹاوٴن میں ایک کمپاوٴنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتارکیا۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ،
درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمدکیاگیا، ایس ایس پی ملیرکےمطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کےلئےترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کیخلاف دہشت گردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمات کا اندراج کر کے مزیدتفتیش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔ یاد رہے چند روز قبل کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کئے گئے تھے۔راجا عمرخطاب کا کہنا تھا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے، ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ آیا اور کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کےلیےداخل ہوا، اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، راجا عمرخطاب نے کہا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد محمد اسحاق عرف گل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کئے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمرخطاب کا کہنا ہے محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے، ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ آیا۔

تازہ ترین خبریں