03:41 pm
 خوفناک حادثے نے سب کی آنکھیں نم کردیں ، ہلاکتیں ، اندوہناک منظر دیکھ کر آپ بھی کانپ جائینگے

خوفناک حادثے نے سب کی آنکھیں نم کردیں ، ہلاکتیں ، اندوہناک منظر دیکھ کر آپ بھی کانپ جائینگے

03:41 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) خوفناک حادثے نے سب کی آنکھیں نم کردیں ، ہلاکتیں ، اندوہناک منظر دیکھ کر آپ بھی کانپ جائینگے ۔خیبر پختونخوا کے علاقہ بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے۔بونیر پولیس کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی پیر کی صبح شانگلہ سے سواریاں بٹھاکر بونیر جارہی تھی
کہ غازی بانڈہ کے قریب خراب سڑک کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے اور زخمی 8 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔حادثے کا شکار گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور تاحال جائے وقوعہ پر پڑی ہے

تازہ ترین خبریں