04:38 pm
بھارت کو پاکستان سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا

بھارت کو پاکستان سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا

04:38 pm

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے متعلق بیانیہ بدلنے کی ضرورت ہے، دونوں میں بامقصد بات چیت جاری رہنا ضروری ہے، خطے میں امن اور تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ناگزیرہیں، پاکستانی حکومت کرتارپور راہداری پر اپنی طرف تمام تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے سبکدوشی سے قبل بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت کوپاکستان سے متعلق بیانیہ بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں بامقصد بات چیت جاری رہنا ضروری ہے، بھارت میں پاکستان کے بارے میں بیانیہ حقیقت پرمبنی ہونا چاہیے۔سہیل محمود نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ناگزیرہیں۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں پائیدار امن، سیکیورٹی اور اپنے اور خطے کے استحکام کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔سہیل محمود نے کرتارپور راہداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنی طرف تمام تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے مصروف ہے۔

تازہ ترین خبریں