05:48 am
نئے آئی جی پنجاب عارف نواز خان کو کس کی سفارش پر لگا یا گیا ؟اہم ترین انکشافات

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز خان کو کس کی سفارش پر لگا یا گیا ؟اہم ترین انکشافات

05:48 am

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شکایت پر گورنرچوہدری سرور کی سفارش پر تعینات کردہ آئی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹائے جانے اور عثمان بزدار ہی کی سفارش پر عارف نواز کو نیا پنجاب پولیس کا سربراہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، عثمان بزدار امجد سلیمی سے نالاں تھے ، اب شہباز شریف دور میں تعینات کردہ عارف نواز کو دوبارہ آئی جی تعینات کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سفارش پر محمد طاہر خان کو ہٹا کر امجد جاوید سلیمی کو پنجاب کا آئی جی تعینات کیا گیا تھا
جب کہ دوسری جانب چوہدری برادران کی فرمائش پر چیف سیکرٹری کی تعیناتی کی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب ان دونوں سے نالاں تھے کہ کوئی ان کا حکم نہیں مانتا کیونکہ دونوں اہم صوبائی افسران  ” دوسروں “  کے بندے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جب وزیر اعظم عمران خان لاہور گئے اور انہوں نے کابینہ سمیت دیگر اجلاسوں کی صدارت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ان سے ملاقات کی تو اس دوران عثمان بزدار نے شکوہ کیا کہ موجودہ افسران ان کا کہنا نہیں مانتے اس لئے ان کی جگہ کوئی نیا افسر تعینات کیا جائے جس پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مجوزہ افسران کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا نام تجویز کیا جس کی وزیر اعظم نے منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق عارف نواز خان وہ پولیس افسر ہیں جنہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2018 کے انتخابات سے قبل صوبے میں تعینات کیا تھا تاہم نگران حکومت نے اسے ہٹا دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اب وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیورو کریسی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے امجد سلیمی کو تبدیل کروا کر اپنی پسند کا آئی جی تعینات کروا دیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں