06:08 am
 شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ

شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ

06:08 am

اسلام آباد، لاہور (خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز ایجنسی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے مطلوب معلومات کیلئے سوالنامہ بھیجنے کا حکم دیا‘ شر یف خاندان کے خلاف تمام مقدمات کی نگرانی بھی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال خود کر یں گے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں تاہم میگا کر پشن مقدمات کو میرٹ اور صرف میرٹ کی بنیادپر جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے‘خواتین اور چادرچار دیواری کے احترام کو ہر صورت یقینی بنا یا جائیگا مگر جنہوں نے کر پشن کی ہے انکا احتساب ضرور ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابققومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور بیوروکا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل لاہور کی جانب سے انہیںمیگاکرپشن مقدمات بالخصوص شریف فیملی‘عبد العلیم خان سمیت دیگر یسز جن میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیسز شامل ہیں ان پر جامع بریفنگ دی گئی۔چیئرمین نیب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی وہ خود کریں گے تاہم جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نصرت شہباز،رابعہ عمران اور جویریہ علی کو نیب لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے طلبی کے نوٹسز کینسل کرنے اور انہیں متعلقہ کیس کے حوالے سے نیب کو مطلوب معلومات کیلئے سوالنامہ ارسال کرنے کے احکامات صادر کئے دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نیب آفس میں پیشی کے بعد واپس گھر چلے گئے۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ لیگی رہنما کے نیب آفس پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے اپنی رہنما کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔حمزہ شہباز تقریبا ایک گھنٹے تک نیب آفس میں رہے جس کے بعد وہ میڈیا سے بات کیے بغیر واپس روانہ ہوئے جبکہ شریف فیملی نے نیب نوٹسز لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ حمزہ شہباز نے لیگل ٹیم کو درخواست تیاری کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز، شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھجوائے گئے نوٹس چیلنج کرنے پر قانونی مشاورت کی جا رہی ہے، قانونی مشاورت کے بعد نیب نوٹسز کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی جائیں گی، نیب نوٹسز اختیار سے تجاوز ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ طلبی منسوخ

تازہ ترین خبریں