06:08 am
 اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے  لئےامریکی معاہدے  خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہوگا،امریکی اخبار  کا دعویٰ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لئےامریکی معاہدے خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہوگا،امریکی اخبار کا دعویٰ

06:08 am

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لئےامریکی معاہدے جسے ’ صدی کا معاہدہ ‘ بھی قرار دیا جاتا ہے اس میں ایک خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہوگا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے فلسطین کے امن سے متعلق معاہدے کے مرکزی عناصر سے واقف ذرائع نے بتایا کہ معاہدے میں فلسطینیوں کی زندگی میں عملی بہتری لانے کی تجاویز شامل ہیں لیکن اس میں محفوظ فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں۔رواں برس کے آخر میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے طویل انتطار کے بعد یہ امن معاہدہ جاری کیے جانے کا امکان ہے جس کی صدارت امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کررہےہیں ۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام اس منصوبے کو خفیہ رکھ رہے ہیں، جیرڈ کشنر اور دیگر حکام کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن کی ابتدائی کوششوں کے آغاز کے تحت اس میں ریاست کے قیام کا عنصر شامل نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منصوبے میں اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔یہ امن معاہدہ خصوصا غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر انفراسٹر کچر اور صنعتی تعمیرات کی تجاویز پر مبنی ہے۔اس منصوبے کو کامیاب کرنے یا اس کےآغاز کے اسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کا تعاون بھی ضروری ہوگا۔ امریکی اخبار

تازہ ترین خبریں