06:08 am
جنوبی پنجاب  میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،نشیبی علاقے زیر آب

جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،نشیبی علاقے زیر آب

06:08 am

تین کالم پہلا انٹڑو بارش مظفر گڑھ ، خانیوال ، وہاڑی اورجنوب پنجاب میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،نشیبی علاقے بارش کے پانی سے بھر گئے ملتان، مظفر گڑھ(نامہ نگار)ملتان ،مظفر گڑھ ، خانیوال ، وہاڑی اورجنوب پنجاب میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،نشیبی علاقے،شہر کی سڑکیں،بازار،گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئے،آمدورفت معطل،میونسپل کمیٹی کے ڈسپوزل پمپس کام کرنا چھوڑ گئے نکاسی آب میں شدید تعطل،غوث کالونی کی صورتحال انتہائی ابتر،گرد ونواح میں کچے مکانات مسمار ہونے کی اطلاعات تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، گزشتہ روز دن تین بجے شروع ہونیوالی موسلا دھار بارش کیوجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہی جل تھل ہو گیا اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،شہر کے نشیبی محلہ جات پانی سے بھر گئے اور میونسپل کمیٹی کے واٹر ڈسپوزل پمپس کی موٹریں حسب سابق کام کرنا چھوڑ گئیں جس وجہ سے نکاسئی آب میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،زرائع کے مطابق شہر کے اطراف میں دیہی علاقوں میں بارش کیوجہ سے کچے مکانات بھی مہندم ہوئے ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش

تازہ ترین خبریں