06:08 am
 خطرات کی آڑ میں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دیگی، لطیف کھوسہ

خطرات کی آڑ میں اپوزیشن حکومت کو مزید وقت نہیں دیگی، لطیف کھوسہ

06:08 am

لاہور(نیوز ایجنسی ) پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن خطرات کی آڑمیں حکومت کومزیدوقت نہیں دیگی،ملک کوکوئی حقیقی خطرہ درپیش نہیں، کوئی خطرہ ہوا تو عوام اور اپوزیشن افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سردارلطیف کھوسہ نے حکومت کو مہلت دینے کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیاہے، خطرات کی آڑمیں اپوزیشن حکومت کومزیدوقت نہیں دیگی۔لطیف کھوسہ نے کہا تحریک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، حکومت چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کررہی ہے، ملک کوکوئی حقیقی خطرہ درپیش نہیں۔پی پی رہنما نے کہا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ملک کومحفوظ بناچکیہیں، توقع ہیبھارت کوئی حماقت نہیں کرے گا، کوئی خطرہ ہواتوعوام اوراپوزیشن افواج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ لطیف کھوسہ

تازہ ترین خبریں