06:09 am
  پی ٹی آئی کے 18جعلی اکائونٹس سامنے آئے ہیں ،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کے 18جعلی اکائونٹس سامنے آئے ہیں ،مریم اورنگزیب

06:09 am

راولپنڈی (نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا مسئلہ ہے کہ وہ خود نااہل اور ٹیم نالائق ہے، اور اپنے نالائق اورنااہل ہونے کاپتہ خود حکو مت کو بھی چل گیا ہے، مران خان اب آپ وزیراعظم ہیں، وزارت عظمی کے منصب پر بیٹھ کر کینٹینر پر بولے گئے جھوٹ چھوڑ دیں،پشاور میٹرو پر نیب خاموش ہے کیونکہ وزیراعظم نے کرپشن کی، حکومت اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دے، حکومت کی اپنی سیٹی بجنے والی ہے، نااہل حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے پاس گئی، پی ٹی آئی کے 18جعلی اکائونٹس سامنے آئے ہیں جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا،حکومت عوام کے سامنے مہنگائی کو سابقہ حکومت کی کارکردگی پر جھوٹ بول رہی ہے، بدترین کارکردگی پر پوری حکومت کوگھر جانا چاہیے،نیب عمران خان کی زد میں ہے جس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف کے پاس گئی اور حقائق چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا، تحریک انصاف کے 18جعلی اکائونٹس کی اسٹیٹ بینک نے نشاندہی کی ہے، جن سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جاتی ہے، اس کا اب تک الیکشن کمیشن کو کوئی جواب نہیں دیا، ان کو عادت ہے چوری کے پیسے سے پارٹی کی فنڈنگ کرنے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کڑے حالات سے گزر رہی ہے جس کی وجہ حکومت کی نا اہلی، نالائقی اور چوری ہے، فواد چوہدری کو چیلنج کرتی ہوں کہ جس پاپڑ والے کا وہ حوالہ دے رہے ہیں اس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں، اپنی ناکامی چھپانے کیلئے چوری کے نعرے لگا رہے ہیں، نو ماہ میں ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے، 2013میں مہنگائی 12فیصد پر تھی اور جب حکومت چھوڑی2018کو مہنگائی صرف 3فیصد پر تھی اب پھر مہنگائی بڑھ رہی ہے، ان کے پاس حکومت ہے الزامات کی تحقیقات کریں نہ کہ پروپیگنڈا کریں،ہم نے کڑے احتساب کا سامنا کیا، عمران خان دھمکیاں نہ دیں، عمران خان کے 2012میں اثاثے 60کروڑ تھے وہ اربوں میں کیسے پہنچے، اس کی بھی تحقیقات کریں ۔ مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبریں